پاکستان اور روس کے درمیان معیشت اور تجارتی شعبے میں دوطرفہ تعاون کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور روس نے  وزارت خارجہ، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں معیشت اور جارت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے اور اس میں نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اورروسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے بھی شرکت کی،دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (PMEX) اور سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل مرکنٹائل ایکسچینج (SPIMEX) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے PMEX کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر فرحان طاہر اور روس کی جانب سے صدر SPIMEX ایگور آرٹیمیف نے دستخط کیے۔پاکستان نے بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور بیلاروس-روس-قازقستان-ازبکستان-افغانستان-پاکستان کی تخلیق اور ترقی کے مفاہمت نامے میں شمولیت کا بھی اعلان کیا۔ الحاق کے دستاویز پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری وزارت مواصلات علی شیر محسود نے دستخط کیے۔