چکدرہ دیرلوئر(صباح نیوز)صدرمرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان مولانا مفتی محمد امتیاز مروت نے کہاہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ عقیدہ ختم نبوت کی پہرے دار ہے،قادیانیت انگریزاستعمار کاپیداکردہ فتنہ ہے.سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے.علما مشائخ،طلبا سمیت ہرمکتبہ فکرنے متحد ہوکران باطل عقائد کی بیخ کنی کے لیے ہر محاز پر ڈٹ کر مقابلہ کیاہے.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چکدرہ دیرلوئر میں اسلامی جمیت طلبہ ملاکنڈ یونیورسٹی کی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.مفتی محمد امتیاز مروت نے کہا کہ قادیانی ٹولے کو برطانیہ نے منظم سازش کے تحت پلانٹ کیا۔قادیانی آج بھی اسلام کے قعلے میں نقب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔
ان کے تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔اسلامی جمعیت طلبہ کاہر کارکن اس کا محافظ ہے۔کانفرنس سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ ملاکنڈ معازخان،جنرل سیکرٹری احمدزادہ نے بھی خطاب کیا.کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی لوئردیر سید سلطنت یار ایڈوکیٹ،تحصیل امیرڈاکٹربشیرمحمد،ایڈمینسٹریٹر آغوش گل آباد دیر لوئر سعیداللہ،ناظم ملاکنڈ مقام محمد تیموربھی شریک تھے۔