پاکستان نے بنگلہ دیش کے شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کے شہریوں کے لیے ویزا فیس ختم کر دی ہے، جس سے براہ راست پروازیں شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔ بی بی سی کے مطابق پاکستانی طلبہ بنگلہ دیش کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں اور اسی طرح پاکستان میں ایسی جگہیں ہیں جن کو دیکھنے میں بنگلہ دیشی شہری دلچسپی رکھتے ہیں۔لیکن چونکہ بنگلہ دیش تینوں اطراف سے انڈیا کی جانب سے گھرا ہوا ہے تو اسی لیے بنگلہ دیشی لوگ اکثر کم خرچ کے سفر یا علاج کے لیے انڈیا جاتے ہیں۔

یہ ہی معاملہ تجارت کے شعبے میں بھی ہے۔تو اگر آپ انڈیا کے ہوتے ہوئے پاکستان جانے کو ترجیح دیتے ہیں تو ایک بار پاکستان کا ویزہ جاری ہونے کے بعد جب آپ انڈیا جائیں گے تو پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ایشیا کے اس خطے میں پاکستان اور چین کے انڈیا کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔ اگرچہ بنگلہ دیش کے چین کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں لیکن عوامی لیگ کی حکومت کے دوران انڈیا کو بنگلہ دیش کے پاکستان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں فکر مند نہیں ہونا پڑا ۔ یاد رہے  پاکستان میں 20 لاکھ سے زیادہ بنگلہ دیشی رہتے ہیں اور اس مارکیٹ کو بھی استعمال کرنا چاہیے