کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی ضلع شرقی کے ہر سطح کے منتخب نمائندوں کا مشاورتی اجلاس دفتر ضلع ارقم اسلامک سنٹر میں امیر جماعت اسلامی ضلع شرقی سید شاہد ہاشمی کی زیر صدارت ہوا ۔
اجلاس میں قیم ضلع اور گلشن ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نائب امرا سید علی محمد وقاص اعظمی معاون امیر ضلع اور صفورا ٹاؤن کے فوکل پرسن فواد بنگش نائب قیم ناصر نقوی ناظمین علاقہ اور دیگر زمہ داران کے علاوہ گلشن ٹاؤن کے وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی اور گلشن ٹاؤن اور صفورا ٹاؤن کی یونین کمیٹیوں میں جماعت اسلامی کے چیئرمین اور وائس چیئرمینوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں گلشن ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے اور ٹوٹی سڑکوں کی آستر کاری کا فیصلہ کیا گیا ڈاکٹر فواد احمد نے بتایا کہ بیس فی صد کم نرخوں پر ٹینڈر کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ جلد شہریوں کو گلشن ٹاؤن میں تبدیلی نظر آئے گی ۔