26 ماہ بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو ساڑھے 9 ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے

کراچی (صباح نیوز)26 ماہ بعد اسٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو ساڑھے 9ارب ڈالر کی سطح سے تجاوز کرگئے جبکہ ملک کے مجموعی ڈالر ذخائرمیں بھی اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈالر ڈیپازٹس 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر بڑھ کر 9 ارب 51 کروڑ ڈالر ہوگئے پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر 3کروڑ 4 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 82کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس سوا کروڑ ڈالر  سیبڑھ کر 5ارب 31کروڑ 69 لاکھ ڈالر ہوگئے، معاشی ماہرین کے مطابق سرکاری زرمبادلہ ذخائر 65 دن کی درآمدات کے برابر ہوگئے ہیں