اسلام آباد(صباح نیوز)نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ سوڈان کے وزیر خارجہ ڈاکٹر علی یوسف احمد الشریف نے فون کیا۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سوڈان کے عوام کے ساتھ پاکستان کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیاگیا۔اسحاق ڈار نے سوڈان میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments