اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلا وگھیرا کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلاو گھیراو آپ کا وطیرہ ہے۔