جنوبی کشمیر سے تین کشمیری نوجوان گرفتار

 سری نگر: بھارتی فورسز نے تلاشی محاصرے کی کارروائی میں جنوبی کشمیر سے تین کشمیری نوجوان گرفتار کر  لیے ۔  عبید خورشید میر ولد خورشید احمد میر، مقصود احمد بٹ ولد محمد رمضان بھٹ اور عمر بشیر ولد بشیر احمد ڈار کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس نے دعوی کیا ہے  کہ گرفتار شدگان عسکریت پسند ہیں ان سے اسلحہ بھی  برآمد ہوا ہے