اوگرا نے آر ایل این جی کی نئی قیمت جاری کر دی

اسلام آباد(صباح نیوز)اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے آر ایل این جی کی قیمت  میں اضافہ کر دیاہے جبکہ سوئی نادرن کیلئے قیمت میں کمی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق  سوئی سدرن کے لئے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت  6سینٹ بڑھا کر 12 ڈالر 60 سینٹس کردی گئی ہے جبکہ  سوئی ناردرن کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 23 سینٹ  کم  کر کے 12 ڈالر 66  سینٹس کردی ہے ۔ آرایل این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا