اسلام آباد( صباح نیوز)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے ا میرڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیرمشیر برائے رائے شماری کا تقررکرکے اس کاپورا ادارہ قائم کریں،ہندوستان اور اسرائیل دنیا کے امن کو تباہ کرررہے ہیں اقوام متحدہ اوراسلا متی کونسل کاروائی کریں،اوورسیز کشمیری مسئلہ کشمیرکے حقیقی سفیر ہیں،مودی کے انتہاپسندانہ اقدامات ا ورہندوتوا سوچ سے دنیا کی آگاہ کرنے کی ضرورت ہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کو دبانے لیے جنگی جرائم کا ارتکاب کررہاہے،ہندوستان کے یک طرفہ اقدامات سے مسئلہ کشمیرپرکوئی فرق نہیں پڑتا،کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر اور اسلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں،
ان خیالات کااظہاراانھوں نے برطانیہ سے آئے ہوئے مقبوضہ کشمیرکے رہنما سید نذیر گیلانی اور دیگر وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جب تک 2کروڑ کشمیریوں کے گردنوں پر سرسلامت ہیں آزادی کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں گے ،کشمیریوں کو ان کا حق دلانا قوام متحد ہ پر فرض ہے ہندوستان کی قیادت اور اقوام متحدہ کی ضمانت پر ہزاروں مجاہدین نے ہتھیار رکھے تھے ڈالے نہیں تھے اگر اقوام متحد ہ نے اپنا کردار ادا نہ کیاتو لاکھوں کشمیری ہتھیار اٹھائیں گے اور ایک بڑی جنگ ہوگی جس کاذمہ دار ہندوستان ہوگا۔اس جنگ سے پوری دنیا متاثر ہوگی اور کروڑ انسان موت کے منہ میں چلے جائیں گے۔