کل جماعتی حریت کانفرنس کوکشمیری قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش

 سری نگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنماوں ،کارکنوں سمیت ہزاروں کشمیری قیدیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیاہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے حریت رہنماں ، کارکنوں ، وکلا، علما، انسانی حقوق کے کارکنوں ، طلبا، صحافیوں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں میں بند کررکھا ہے جہاں انہیں تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

انہوںنے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، محمد ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار ،شاہد الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، ایڈووکیٹ زاہد علی، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، مشتاق الاسلام، محمد یوسف میر اور محمد رفیق گنائی، ڈاکٹر محمد قاسم اور دیگر رہنماوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت انکی غیر قانونی نظر بند ی کو اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دیکر انہیں بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

انہوںنے کہا کہ نظر بندوں کیساتھ انتہائی ظالمانہ سلوک روا رکھا جارہا ہے اور انہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کشمیری نظربندوں کے