اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جوزف عون کولبنان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔جمعہ کو ایکس پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے لبنان کوامن ، استحکام اور ترقی کی طرف گامزن کرنے میں جوزف عون کی کامیابی کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان لبنان کے ساتھ اپنے تعلقات کوبے حد اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔