سات اکتوبر: قابض صہیونی کے لیے ایک ناقابل فراموش شکست

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)سات اکتوبر کا دن قابض صیہونی کے لیے ایک ایسا زخم بن چکا ہے جس کا نشان کبھی مٹ نہ سکے گا۔ اس دن کی ناکامیوں نے نہ صرف ان کی عسکری طاقت کو چیلنج کیا بلکہ ان کی قیادت کی ساکھ کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

یوسی شیرال، یونٹ 8200 کے کمانڈر، نے اپنی ناکامی کا کھل کر اعتراف کیا: “سات اکتوبر کو جو ہوا وہ ایک زبردست دھچکا تھا، اور کوئی بھی معذرت اس دن کے واقعات کو بھلا نہیں سکتی۔”یہ دن قابض صیہونی کی تاریخ میں ایک ایسی یادگار کے طور پر رہے گا، جو ان کی کمزوریوں اور ناکامیوں کو ہمیشہ کے لیے عیاں کرتا رہے گا۔