اسرائیل کا میزائل شکن نظام  نا پائیدار ثابت ہو رہا ہے


غزہ(صباح نیوز)اسرائیل کا میزائل شکن نظام  نا پائیدار ثابت ہو رہا ہے

قابض صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، تل ابیب” کے قریب ایک ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افرا تفری مچ گئی جب یمنی میزائل کا سامنا کرنے کی کوشش کے دوران میزائل شکن نظام کا ملبہ وہاں گر گیا۔ یہ واقعہ قابضین کے دفاعی نظام کی کمزوریوں کو واضح کرتا ہے۔

اسی دوران “کان” چینل نے اطلاع دی کہ یمنی میزائل مقبوضہ فلسطین میں “بن گوریون” ایئرپورٹ سے محض 6 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا۔ یہ واقعہ قابض افواج کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہوا، جو یمنی میزائلوں کے سامنے اپنی بے بسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔