غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 فلسطینی شہید

غزہ(صباح نیوز)غزہ پر اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں  غزہ میں مسلسل 334ویں روز قتل عام میں جاری ہے۔ بدھ کو صبح غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات میں کیمپ 1 میں الحر خاندان کے گھر کے نیچے فون چارجنگ پوائنٹ پر قابض فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔قابض فوج نے خان یونس کے جنوب مغرب میں بمباری کی۔

خان یونس کے جنوب مغرب میں علاقائی پارک کے قریب بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا اور رفح کے شمال مغرب میں رہائشی چوکوں کو اڑا دیا۔غزہ کے علاقے الدراج میں المدعون خاندان کے گھر پر قابض فوج کی بمباری سے ایک شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔غزہ شہر کے مشرق میں الدرج کلینک کے قرب و جوار میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں آج صبح کے وقت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔فلسطینی شہری دفاع نے اعلان کیا کہ اس کے عملے نے الزیتون محلے کے صفد سکول پر بمباری میں شہید ہونے والے رجب مشتہی اور خالد بلبل کی لاشیں نکالیں۔

قابض فوج نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں شمالی الزیتون محلے کو نشانہ بنایا۔قابض فوج نے رفح شہر کے شمال میں رہائشی چوکوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔قابض فوج کے طیاروں نے غزہ شہر کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے کے مشرق میں کشکو روڈ پر درویش خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

قابض فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملہ کیافلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 شہدا اور زخمیوں کے لائے جانے کی تصدیق کی۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری میں 33 شہری شہید اور 67 زخمی ہوئے ہیں۔وزارت صحت نے بتایا کہ سات اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوجی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40,819 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 94,291 مختلف زخمی ہوئے ہیں۔