وزیرِ اعظم سے جہانگیر خان ترین کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جہانگیر خان ترین  نے  ملاقات کی۔ ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے راہنما عون چوہدری بھی شریک تھے۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کاروبار و سرمایہ کار دوست اور عوامی بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔جہانگیر ترین نے وزیرِ اعظم کو معیشت کو مثبت سمت میں گامزن کرنے پر بھی مبارکباد پیش کی۔