بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کرینگے


اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 8 جولائی کو پشاور کا دورہ کر ینگے۔ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے صوبائی قائدین سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کریں گے،

خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور سے متعلق اہم مشاورت ہوگی، بلاول بھٹو کا گورنر ہاؤس پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب بھی متو قع ہے، سابق رکن قومی اسمبلی منیر اورکزئی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گے۔