راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ۔

اسلام آباد (صباح نیوز)راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس دستور کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے ۔ نئے عہدیداروں کا اعلان کردیا گیا رانا کوثر علی صدر ، راحیل نوا زسواتی جنرل سیکرٹری ، ضرار فرید  بلامقابلہ فنانس سیکرٹری  منتخب  ہوگئے ۔ پی ایف یوجے دستور کے صدر محمد نوا زرضا کی زیر صدارت  اجلاس میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین  خاورنواز راجہ ممبر کمیٹی کے ممبر ناصر میر نے  اعلان کیا۔اجلا س میں آر آئی یوجے دستور کے سبکدوش ہونے والے صدر سیدقیصرعباس شاہ، نیشنل پریس کلب  کے سابق صدر شکیل  قرار ، آر آئی یوجے  دستور کے سابق جنرل سیکرٹری اکرم عابد ،

سنینئر  صحافی  طارق سمیر اوردیگر نے شرکت کی  چیئرمین الیکشن کمیٹی خاور نوا زراجہ نے بتایا کہ ایگزیکٹو باڈی سمیت بی ڈی ایم ممبران کیلئے مجموعی طور پر 80امیدواروں نے کاغذات نامزدگی  جمع کرائے تھے اور کاغذات  نامزدگی واپس  لیئے  جانے کے بعد تمام   امید واروں کو بلامقابلہ  منتخب  کرلیا گیا جس کے مطابق رانا کوثر علی کو صدر ، راحیل نوا زسواتی کو جنرل سیکرٹری ، ضرار فرید کو  فنانس سیکرٹری  منتخب کرلیا گیا  جبکہ شیخ  ناصر ایوب ، : رازق بھٹی ، نوید احمد کو نائب صدرو جبکہ     عارف ملک نصیر اِلہی ،اویس لطیف کو   جوائنٹ سیکرٹریز منتخب  کیا گیا۔ایگزیکٹو کمیٹی میں اکرم عابد  الیاس شاہد ،طارق سمیر، رانا غلام قادر، سید قیصر عباس شاہ ذوالفقار علی خان- تنویر اعوان – جاوید اختر  ،نعیم چوہدری،  اسد جدون ،بلال عظیمی  ،ارشد عزیز  ،خالد قریشی،  ظفر محمود بھٹی،ریحانہ پروین ، محفوظ بھٹی، شفقت گیلانی شامل ہونگے ۔محمد نوازرضا  نے کہاکہ  آر آئی یوجے دستور میں  جمہوری  عمل خو ش آئند  ہے صحافیوں کی  فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات جاری  رکھیں گے سبکدوش  ہونے والے صدر سید قیصر عباس شاہ نے کہاکہ نئی قیادت  کیساتھ   بھرپور  تعاون  کیاجائیگا  اورصحافی  برادری کودرپیس  مسائل کے حل کیلئے  نو منتخب  قیادت  اپنی تمام  صلاحیتوں کو بروئے  کار  لائیگی  نومنتخب  صدر   رانا  کوثر علی نے کہاکہ ذمہ  داریاں  امانت  سمجھ  کرادا کریں   گے   اور  صحافیوں کی فلاح وبہبود   اوران کے  مسائل  کے حل  کیلئے  کسی قیمت  پیچھے  نہیں  ہٹیں گے  آر آئی یوجے  دستور کومنظم  وفعال   بنائیں    گے نو منتخب  جنرل  سیکرٹری راحیل  نواز سواتی  نے   کہا کہ   ہم تمام   اداروں  می جائیں  گے  صحافیوں کے  وقار کیلئے  جدوجہد  جاری رکھیں گے حکومت صحافیوں کے مسائل حل کرے حکومت کو   چارٹر آف  ڈیمانڈ   پیش کریں   گے   نیشنل پریس  کلب کے  سابق صدر  شکیل قرا ر نے کہاکہ آر آئی  یوجے دستور   میں  انتخابی عمل اورجمہوری روایات کاتسلسل   خوش  آئند ہے نو منتخب  قیادت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔