لاہور (صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر، راجہ پرویزاشرف اور حسن مرتضی نے ان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
آصف علی زرداری اپنے دورے کے دوران گورنر ہاوس میں پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر مملکت پروفیسر وارث میر کی برسی کے سلسلے میں سیمینار میں شرکت کریں گے