ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے قائمہ کمیٹی قومی صحت کے چیئرمین کی ملاقات

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین عامر ولی الدین چشتی نے جمعہ کو  پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے عامر ولیدین چشتی کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے ایسی سفارشات مرتب کریں گے جس سے ہسپتالوں اور صحت سے متعلق یونٹس کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پورے ملک اور خصوصا بلوچستان میں جن ہسپتالوں کی حالت انتہائی خراب ہے ان ہسپتالوں پر بھی صحت کی قائمہ کمیٹی توجہ دے گی کمیٹی نہ صرف ایسے ہسپتالوں کے دورے کرے

بلکہ ایسی سفارشات مرتب کرے جن سے وہاں پر موجود سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا سکیاور عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صحت ایک اہم شعبہ ہے اور حکومت کی ترجیح ہے کہ صحت پر زیادہ سے زیادہ توجہ دی جائے کیونکہ ایک صحت مند معاشرہ ملک کی ترقی اور اقتصادی خوشحالی میں بہتر کردار ادا کر سکتا ہے ۔ عامر ولی ا لدین چشتی نے بھی انھی خیالات کا اظہار کیا اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اس بات پر اتفاق کیا کہ صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹی ایسی سفارشات مرتب کرے گی جن سے صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے میں مدد ملے گی