نصر اللہ رند ھاوا کی زیر صدارت جماعت اسلامی کے ضلعی عہدے داران ناظمین زونز وشعبہ جات کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد (صباح نیوز )  امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رند ھاوا کی زیر صدارت جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران ناظمین زونز وشعبہ جات کا ہنگامی اجلاس گذشتہ روز دفتر جماعت اسلامی میں منعقد ہوا،اجلاس میں ملک میں مہنگائی ،بجلی کی قیمتوں اوربلوںمیں لگائے گئے ٹیکسز میں اضا فے کے خلاف 12 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں منعقد ہو نے والے احتجاجی دھر نے کی انتظامات کے لیے ایک ہزار ممبران پر مشتمل  21 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے نصرا للہ رندھاوا نے کہا  12 جولائی کو اسلام آباد کے ڈی چوک دھر نے کی قیادت امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن کر یں گے،دھر نے میںاسلام آباد اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد و خواتین اور بچے شر یک ہوں گے ، انھوں  نے اپیل کی کہ مزدور، کسان، پروفیشنلز، تاجر، اساتذہ، نوجوان، خواتین دھرنے میں بھرپور شرکت کریں، فیملیز کے ساتھ آئیں، جماعت اسلامی حکمرانوں کو بیرونی ڈکتیشن پر عوام کا استحصال نہیںکر نے دیا جا ئے گا، حالیہ بجٹ نے عوام کا کچو مر نکال دیا ہے ، مسلط حکمران اشرافیہ نے بجٹ میں اپنے لیے مراعات اکٹھی کیں اور عوام پر ظالمانہ ٹیکسز عائد کر دیے، کہا جا رہا ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد مزید ٹیکسز لگیں گے، تنخواہ دار طبقات کی کمر توڑ دی گئی۔