کراچی/لاڑکانہ(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ کے والد رحمت اللہ کی نماز جنازہ باقرانی ٹاور میں صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا کی امامت میں ادا کردی گئی، جس میں صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری ، سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا ،شعبہ تنظیم کے زاہد حسین راجپر، امراء اضلاع عبدالرحمان منگریو ، حاجی دیدارِ علی لاشاری، قاری ابوزبیر سمیت شہر کے معززین ، سیاسی و سماجی رہنما،
تحریکی کارکنان و ذمے داران اور قریبی عزیز واقارب نے شرکت کی۔بعد ازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیاگیا۔قبل ازیں صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی موت کی امانت اور ہر شخص کو دنیا چھوڑنی ہے۔ دنیا ایک امتحان گاہ ہے اچھے اعمال و کردار انسان کو دنیا و آخرت میں سرخرو بناتے ہیں۔