جماعت اسلامی سندھ کے رہنما کاشف سعید شیخ کے والد انتقال کرگئے

کراچی(صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ  کے والد رحمت اللہ شیخ لاڑکانہ کے مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے،مرحوم کچھ عرصے سے علیل اورزیرعلاج تھے ان کی عمر 72سال تھی ۔پسماندگان میں 5بیٹے،3بیٹیاں اوربیوہ کوسوگوارچھوڑا ہے۔مرحوم کی نمازجنازہ 24مئی جمعتہ المبارک کو آج صبح 8بجے جنازہ گاہ مسجد نزدعطا ترک چوک باقرانی ٹاورلاڑکانہ میں ادا کی جائے گی۔

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان،جنرل سیکریٹری امیرالعظیم،نائب امیر لیاقت بلوچ،صوبائی امیرمحمد حسین محنتی سمیت دیگرذمے داران نے کاشف سعید شیخ سے والد محترم کی وفات پردلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔