بنگلہ دیش ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ہزاروں سکولز اور مدارس بند


ڈھاکہ (صباح نیوز)بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں سکول اور مدرسے بند کر دیئے گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی۔ ملک بھر میں نماز استسقا کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

بنگلہ دیش میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث ہزاروں اسکولوں اور مدارس کے طلبا کو چھٹی دے دی گئی۔وسیع پیمانے پر سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی گرمی کی لہروں کو طویل، زیادہ کثرت اور زیادہ شدید ہونے کا سبب بن رہی ہے۔

بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دارالحکومت ڈھاکہ میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔