پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت نے سردار سلیم حیدر خان کو بطور گورنر پنجاب، فیصل کریم کنڈی کی بطور گورنر خیبر پختونخواہ اور جعفر خان مندو خیل کی بطور گورنر بلوچستان تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 (ایک) کے تحت دی۔