فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی،امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کا گرمی کی چھٹیوں میں بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان


نیویارک(صباح نیوز)امریکا کی اکثر جامعات میں طلبہ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں بھی فلسطینیوں کے حق میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ چھٹیوں میں بھی کیمپ خالی نہیں کیے جائیں گے۔

غزہ جنگ کے خلاف امریکی جامعات میں مظاہرے کئی مہینوں تک جاری رہنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے کیونکہ طلبہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ حالیہ امتحانات کے بعد چھٹیوں میں بھی کیمپس خالی نہیں کریں گے اور کیمپوں میں مظاہرے اگلے سمسٹر تک جاری رہیں گے۔

دوسری جانب مظاہرین کے خلاف پولیس کا ایکشن بھی جاری ہے، امریکی پولیس نے نیویارک یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی کیمپ اکھاڑنا شروع کردئیے ہیں جبکہ ملک بھر میں گرفتار طلبہ کی تعداد 2 ہزار 2 سو سے زائد ہوگئی ہے۔ صدر یونیورسٹی آف شکاگو نے بھی کہا ہے کہ فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی کیمپ برداشت نہیں ہوگا۔