وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ جان لیپاوسکی نے بدھ کو ٹیلی فون کیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آئندہ سال پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزرا خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔۔