سنی اتحاد کونسل قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں میں شامل

اسلام آباد (صباح نیوز) سنی اتحاد کونسل کو قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں میں شامل کر لیا گیا اور باقاعدہ طور پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان قومی اسمبلی کی تفصیلات جاری کر دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور جو کہ سنی اتحاد کونسل کے نشان پر منتخب ہوئے کے حلف اٹھانے کے بعد سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعتوں میں شامل کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر کونسل کے ارکان اسمبلی کی سیاسی وابستگی کو تسلیم کر لیا گیا ہے قومی اسمبلی کی پارلیمانی جماعتوں میں گیارہ جماعتیں شامل ہیں ان میں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، متحدہ قومی موومنٹ ، سنی اتحاد کونسل ، مسلم لیگ ق ، جے یو آئی ، استحکام  پاکستان پارٹی ، مجلس وحدت المسلمین ، بی این پی ، مسلم  لیگ ض ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، بلوچستان عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی ، پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی شامل ہیں ۔  سنی اتحاد کونسل کی ارکان قومی اسمبلی کی تعداد83 بتائی گئی ہے ۔