رانا ثنا اللہ خان وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعینات،صدر مملکت نے منظوری دے دی

اسلام آباد(صباح نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے رانا ثنا اللہ خان کی وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور تعیناتی کی منظوری دے دی ،وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہوگا ،صدر مملکت نے رانا ثنا اللہ خان کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 93 )ایک(کے تحت دی ۔۔