سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی

کراچی(صباح نیوز)ملک بھر میں سونا کی قیمت میں 2 ہزار روپے فی تولہ کم ہو گئی ۔ آل جیمز اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  کمی کے بعد 24قیراط تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے ہو گئی۔