کراچی (صباح نیوز)چیئرمین گلشن اقبال ٹاون ڈاکٹر فواد احمد کی صدارت میں اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی اور بلڈنگ میٹریل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،چئیرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی محمد آصف آزاد سمیت محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے افسران وملازمین نے شرکت کی.اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات پر گلشن اقبال ٹاون کی حدودد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے.
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ چارج سنبھالنے کے بعد کوشش کر رہے ہیں کہ گلشن اقبال ٹاون کو ہر لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن کیا جائے اور اس سلسلے میں شب وروز کام بھی کر رہے ہیں تجاوزات ایک اہم مسئلہ ہے جسے دور کرنے کیلئے گلشن اقبال ٹاون اقدامات کر رہا ہے جبکہ گلشن اقبال ٹاون کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائیں گے اور آج اسی مسئلے کو حل کرنے کیلئے مشترکہ اجلاس میں حکمت عملی مرتب کی گء ہے جس کیلئے ہمیں کے ایم سی کا تعاون درکار ہوگا.