کراچی(صباح نیوز)چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔ خدمت کا یہ سفر جاری رہنا چاہیے۔کسی بھی ادارے کی ترقی و کام میں بہتری کے لیے باہمی روابط اور ٹیم ورک کی ضرورت سے انکارممکن نہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روزالخدمت ہیڈ آفس میں2024 کے کاکردگی سے متعلق سالانہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی ،چیف فائنانشل آفیسر آصف جمال،ڈائریکٹر آرفن کیئر پروگرام یوسف محی الدین اور الخدمت کے 8پروگرامز تعلیم ،صحت ،واش پروگرام ،مواخات آرفن کیئر پروگرام ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ ،بنوقابل اوردیگر شعبہ جات کے منیجر اجلاس میں شریک تھے۔تمام منیجرز نے اپنے اپنے شعبہ جات کی 2024 کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور سال 2025کیلئے لائحہ عمل پیش کیا ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ بلا شبہ الخدمت کے 2024 میں کیے گئے کام نہایت اہم ہیں اور یہ مثالی کام ہیں ،الخدمت ماضی میں بھی ملک وقوم کی مثالی خدمت کرتی رہی ہے مگر ہمیں 2025 کو سامنے رکھتے ہوئے اس کیلئے محنت کرنا ہوگی اور استعداد کار کو مزید بڑھانا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈونرزاور مخیر حضرات کااعتماد اور اطمینا ن ہمارے لیے حوصلہ افزاہے ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت راشد قریشی نے2024 کا جائزہ کو حوصلہ افزا قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کا مقصد بڑا مقصد ہے اور اس مقصد کیلئے محنت اور جذبے کے ساتھ کام کو وسعت دی جائے گی۔ 2025میں مزید بہتری کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کے تمام ملازمین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے کورسز کا اہتمام کیا جائے گا۔