مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عہدیداران اور پارلیمانی پارٹی کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد+مظفرآباد( صباح نیوز)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے عہدیداران اور پارلیمانی پارٹی کی وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات۔آزاد کشمیر حکومت سے فوری علیحدگی کا فیصلہ التواء میں رکھ دیا۔تمام فیصلے ریاست اور ملک اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں کیئے جائیں گے کوئی پسندیدہ یا ناپسندیدہ نہیں ،پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئیے شاہ غلام قادر،فاروق حیدر،طارق فاروق،مشتاق منہاس،نجیب نقی و دیگر زعماء بھرپور کردار ادا کریں، میاں شہباز شریف کی پارٹی قیادت کو ہدایت ،

دریں اثناء پارلیمانی پارٹی کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی صدر شاہ غلام قادر نے کی اجلاس میں وزراے کرنل وقار نور ،راجہ محمد صدیق خان،احمد رضا قادری،سردار عامر الطاف اور نثارہ عباسی نے شرکت نہیں کی جن کو پارٹی عہدوں اور مجلس عاملہ سے معطل کر دیا گیا ہے اجلاس میں راجہ فاروق حیدر خان نے شاہ غلام قادر کو قائد حزب اختلاف نامزد کر دیا، پارلیمانی پارٹی نے اکثریت سے فیصلے کی تائید کر دی اجلاس میں راجہ فاروق حیدر خان ،سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق،مشتاق منہاس ،نجیب نقی،بیرسٹر افتخار گیلانی،محترمہ نورین عارف سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں چوہدری اسماعیل گجر،سردار طاہر انور اور ملک ذوالفقار نے دھواں دار خطاب کیا۔چوہدری اسماعیل نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے بے وفائی کرنے والوں کا انجام برا ہو گا میرا جنازہ بھی مسلم لیگ ن کے پرچم میں اٹھایا جائے پارٹی اپوزیشن میں بیٹھے گی میں بھی پارٹی کے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھوں گا نواز شریف اور شہباز شریف کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔