اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی کی تعیناتی کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کرے۔ جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کیخلاف محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔
عدالت نے چیئرمین پی اے آر سی کو چارج چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیاکہ قانونی تقاضے پورے کرکے نیا چیئرمین پی اے آر سی تعینات کیا جائے۔ عدالت نے 15 مارچ 2024ء کا آفس میمورنڈم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ان کی تعیناتی کیخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے عہدے کی دو سال کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئے نوٹیفکیشن کے تحت کام کیا نا کہ قانون کے مطابق۔ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا۔