نمل یونیورسٹی کے 54 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد کا پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ

اسلام آباد(صباح نیوز)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگولیج  کے 54 رکنی طلبا و طالبات  پر مشتمل وفد نے  پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔

وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔بعدازاں وفد نے سینیٹ ہال کا بھی دورہ کیا جہاں سینیٹ حکام کی جانب سے وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔