لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات


 لاہور(صباح نیوز)لیفٹیننٹ جنرل (ر)محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3سال کیلئے کی گئی ، ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ ان سے قبل لیفٹیننٹ جنرل (ر)ملک ظفر اقبال کو 3سال کیلئے چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، فروری 2024میں ان کی مدت ملازمت پوری ہونے پر وہ ریٹائر ہو چکے ہیں جس کے بعد گورنر پنجاب نے اب نئی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔