سینیٹ میں 8 پرائیویٹ بلز پیش، 6 بلز کمیٹیوں کو ارسال، 2 بلز مؤخر

اسلا م آباد(صباح نیوز)سینیٹ اجلاس میں 8 پرائیویٹ بلز پیش کردئیے گئے جن میں سے چھ بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دئیے گئے جبکہ 2 بلز مؤخر بھی ہوئے۔سینیٹر محسن عزیز کا اجرتوں کی ادائیگی ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا، اجرتوں کی ادائیگی کا ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، سینیٹر محسن عزیز نے ہی منافع کے حصول کی ممانعت اور نرخوں پرضابطہ ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹر افنان اللہ کا فوجداری قوانین ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا جو کہ متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز نے نیشنل ہائی ویز سیفٹی ترمیمی بل 2023 سینیٹ میں پیش کیا تو چیئرمین سینیٹ نے این ایچ اے سیفٹی بل کو متعلقہ کمیٹی کو ارسال کر دیا۔

سینیٹر فوزیی ارشد کا عمومی شقات ترمیمی بل 2023 کو بھی کو متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔سینیٹر محسن عزیز کا اسلام آباد پابندی کرایہ ترمیمی بل 2023 ایوان میں پیش کیا گیا، اسلام آباد پابندی کرایہ ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔دوسری جانب سینیٹراسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل 2023 اور سینیٹر محسن عزیز کا انسداد نشہ آور اشیا ترمیمی بل 2023 حکومتی مخالفت پر موخر کر دیا گیا۔انسداد نشہ آور اشیا رمیمی بل 2023 کے حوالے سے وزیر قانون نے کہا کہ بل کے حوالے سے سینیٹر صاحب کی نیت پر شک نہیں لیکن اس میں طریقہ کار ٹھیک نہیں، کیا ہم تعلیمی اداروں کے اندر اب انسداد منشیات فورس کو بیٹھا دیں؟ چئیرمیں سینیٹ کی جانب سے بل کو آئندہ اجلاس تک مؤخر کر دیا گیا۔۔