اے این ایف کی کارروائیاں، 76 کلو منشیات ،15ملزمان گرفتار

اسلام آباد ،کراچی (صباح نیوز) اے این ایف کی مختلف کارروائیوں کے دوران 76 کلو منشیات برآمد ہوئی جبکہ 15ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 1.4 کلو آئس برآمد کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملیشیا جانے والے 3 مسافروں سے 1.1 کلو کیٹامائن 201 گرام ہیروئن اور 969 گرام کیفین، پشاور ائیرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 290 گرام ہیروئن، کراچی ایئرپورٹ پر نیوزی لینڈ کے لئے بک کئے گئے پارسل سے ایک کلو آئس جبکہ لسبیلہ میں اوتھل روڈ کے قریب 3 ملزمان سے 40 کلو چرس برآمد کی گئی۔ پنجگور سے 20کلو چرس اور 580لیٹر شراب برآمد، ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 7.2کلو چرس برآمد،  اسلام آباد میں دو مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان سے 2.9کلو چرس اور 100گرام افیون برآمد اور جی ٹی روڈ پشاور پر افغان باشندے سے 1.2کلو افیون اور 250گرام آئس برآمد کی گئی ۔