پی ٹی آئی کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان


اسلام آباد (صباح نیوز) پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت 8جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت کے لئے درخواست بھی دے دی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ کراچی میں جلسے کا ٹارگٹ 2 جون ہے۔

واضح رہے کہ درخواست فوکل پرسن تحریک تحفظ آئین اخونزادہ یوسفزئی اور تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامرمغل نے دی، درخواست میں  8 جون،بروز ہفتہ شام کے وقت ایف نائن پارک میں جلسہ کی اجازت مانگی گئی۔