وزیراعظم کی خصوصی توجہ کے باعث برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے،فرخ حبیب


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی توجہ کے باعث برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ایکسپورٹس پرخصوصی توجہ کے باعث کورونا کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہورہاہے۔جولائی تااکتوبر برآمدات کا حجم9.5ارب ڈالر ہے جو کہ پچھلے سال سے 25%زیادہ ہے۔اکتوبر میں برآمدات17.5% اضافے کے ساتھ 2.471ارب ڈالر رہیں جو کسی بھی اکتوبر کے ماہ کا سب سے بلند ریکارڈ ہے۔