تمام بچوں کا بہتر تعلیمی مستقبل چاہتے ہیں۔پروفیسر محمد ابراہیم خان

بنوں(صباح نیوز)جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیرپروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ تمام بچوں کا بہتر تعلیمی مستقبل  چاہتے ہیں،بنوں کے سکولوں کی جلد از جلد تعمیر کو ممکن بنایا جائے ، جماعت اسلامی بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دے گی.

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت کی نیلامی شفاف سے طریقے,جلد از جلد عمارت کی تعمیر جبکہ پرانی طرز تعمیر ہونے اور جن لوگوں نے عمارت کیلئے زمین دی تھی اسی کے نام سے دوبارہ تختیاں لگانے کا مطالبہ کیا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر محمد اجمل خان,نائب امرا مفتی صفت اللہ ,ڈاکٹر عزیز الرحمن قریشی ,انعام الحق سورانی,سیکرٹری اطلاعات محمد نعیم خان عیسکی,مولانا ہداہت اللہ ,محمد اشفاق اور ملک یسین خان بھی موجود تھے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہاکہ کسی بھی صورت گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کے بچوں کی تعلیم خراب نہیں کرنے دیں گے جماعت اسلامی تعلیم دلوانے کی خواہاں ہے یہ وقت بچوں کا بہتر مستقبل بنانے کا ہے بچوں کا تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت کی نیلامی کو شفاف طریقہ سے کیا جائے بند کمروں کی نیلامی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی بند کمروں میں ٹھیکہ دیا گیا تو بھرپور آواز اٹھائیں گے جماعت اسلامی بند کمروں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت قیام پاکستان سے قبل بنی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی عمارت کیلئے کسی نے بھی زمین دی تھی تعیمر ہونے کے بعد اسی کے نام سے دوبارہ تختیاں آویزاں کی جائیں اور عمارت کو پرانی طرز نئے میٹریل کے ذریعے تعمیر کی جائے تاکہ ان کا نام اور خواب ادھورا نہ رہ سکے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کسی بھی صورت سکول کی عمارت کی تعمیر میں سست روی کو برداشت نہیں کرے گی ۔گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 کی نیلامی جلد از جلد کرکے اس کو ازسرنو تعمیر کی جائے جس سے بچوں کی تعلیم ضائع نہیں ہوگی ۔