شہدائے کربلا کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے،عبد العلیم خان

لاہور(صباح نیوز)صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ ہم سب کو شہدائے کربلا کے فلسفے پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔یوم عاشور پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ شہدائے کربلا کا درس ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ کہا کہ نواسہ رسولۖ حضرت امام حسین وقت کے ظالم و جابر حاکم کے خلاف ڈٹ گئے، انہوں نے حق و صداقت اور جرت و شجاعت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔