رفح میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔سینیٹرسیدال خان

اسلام آباد (صباح نیوز)  ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان کارروائیوں کو بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس نتیجے میں پیدا ہونے والے انسانی بحران کو روکنے کے لیے فوری بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیا۔

اپنے ایک بیان  سیدال خان نے کہا ہے رفح میں اسرائیلی فوج کی جارحانہ کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔”  “یہ کارروائیاں لاتعداد معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور مزید فلسطینیوں کے بے گھر ہونے اور انکے لیے مصائب کا باعث بن سکتی ہیں۔” ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے پاکستانی  عزم کا اعادہ کیا اور بحران سے نمٹنے اور خطے میں امن کی بحالی کے لیے مشترکہ بین الاقوامی ردعمل پر زور دیا۔