صوبے میں موجود گندم اگلے پورے سال کیلئے کافی ہے،وزیرِ خوراک پنجاب


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے وزیرِ خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں 23 لاکھ میٹرک ٹن گندم کا کیری فارورڈ سٹاک موجود ہے، موجودہ گندم اگلے پورے سال کے لئے کافی ہے، 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں ۔

جاری بیان میں بلال یاسین نے کہا کہ نگران دور میں گندم کی غیر ضروری درآمد سے کاشت کار کے لئے بحران پیدا ہوا، معاملے پر وزیر ِاعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جو جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ وزیرِ خوراک پنجاب نے کہا کہ حکومت رپورٹ پبلک کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لینے کا ارادہ رکھتی ہے، گزشتہ ایک ماہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1000 روپے سستا ہوا،20 کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں 1700 سے 1800 روپے میں دستیاب ہے۔ بلال یاسین نے کہا کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے، جبکہ پنجاب بھر میں روٹی اور نان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں۔