لاہور(صباح نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب ملک بھر میں بے سہارا اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسلامی تہواروں کے ساتھ ساتھ الخدمت کے تحت اقلیتوں کے مذہبی تہواروں کرسمس اور دیوالی کے موقع پربھی مستحقین کو خوشیوں میں شریک کرنے کے لیے تحائف اور راشن تقسیم کی مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جاتاہے۔
اس سال بھی دیوالی کی مناسبت سے سندھ بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ایسی ہی ایک تقریب زندہ پیر مندر پرانا سکھر میں منعقد کی جارہی ہے جس میں الخدمت فاؤنڈیشن کے نائب صدرڈاکٹر محمد مشتاق مانگٹ،دیگر الخدمت ذمہ داران اور ہندو برادری سمیت شعبہِ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات شرکت کر یں گے۔