راولپنڈی(صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق 5نومبرکونومنتخب صوبائی امیرشمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی تقریب حلف برداری میں مہمان خصوصی ہوں گے ،
صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان کے مطابق تقریب کا آغاز3بجے آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوگا جس میں صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ،نائب امرائے صوبہ،امرائے اضلاع ،ارکان وکارکنان کے علاوہ کالم نویس ،سینئرصحافی ،طلبہ ،وکلاء سمیت زندگی کے مختلف نمایاں طبقات کے عمائدین بھی مدعوکئے جارہے ہیں ۔
صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان تقریب کے کوآرڈینیٹرمقرر،انتظامی کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں۔صوبائی ترجمان کے مطابق تنظیم نوکے سلسلے میں صوبائی مجلس شوریٰ کااہم اجلاس بھی جمعہ کوطلب کیا گیا ہے جس کی صدارت امیرصوبہ کریں گے اس اہم اجلاس میں آئندہ سیشن کے لیے صوبائی ذمہ داران کاتقررکیا جائے گا۔