اٹک:مسافروین کو حادثہ ،3افراد جاں بحق ،8زخمی


اٹک(صباح نیوز)اٹک کے قریب جنڈ کے مقام پر ٹریفک حادثہ کے نتیجہ میں  3 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر وین جنڈ کے قریب جھمبٹ روڈپر بریک فیل ہونے کی وجہ سے روڈ سے نیچے جا گری۔ حادثہ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور اس دوران  3 افراد جھلس کر جاںبحق جبکہ 8دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو1122کے حکام نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال جنڈ منتقل کیا،زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑی راولپنڈی سے کالاباغ جارہی تھی۔