لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا سیاسی دکانداری چمکانا افسوس ناک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں،یہ وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،سب سے پہلے ہم سب کے لئے پاکستان کا مفاد مقدم ہے اور یہ مقدم رہے گا،پی ڈی ایم کو نازک موقع پر منفی سیاست زیب نہیں دیتی، افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں بھی سیاسی دکانداری چمکا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلسے جلوسوں سے ملک کو آگے نہیں لے جایا سکتا،موجودہ حالات میں انتشار کی کوئی گنجائش نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کو ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہئے،اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قومی مفادات سے متصادم ہے۔