بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد (صباح نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔اسلام آباد کیایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی،بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنیٰ کی درخواست دائرکی،

پراسیکیوٹراقبال کاکڑ نے اعتراض کیا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے،جج  نے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہاکیا آپ نے ابھی تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں کرائے؟۔وکیل نے کہا کہ  190ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ ہے،بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل جانا ہے،جج نے ریماکس دئیے کہ عدالت کے حکم پرآپ عمل درآمد ہی نہیں کر رہے،آپ کی عبوری ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کی جاتی ہیں۔بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج پر مقدمات درج کئے گئے تھے ،بشریٰ بی بی کیخلاف تھانہ ترنول میں 2 اور تھانہ رمنا میں ایک مقدمہ درج ہے۔