اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے بنی گالہ میں موجودگھر کے اخراجات کے لیے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا۔
Regardless of the current status of my relationship with Imran khan, the truth must be told. I did whatever was in my capacity to help PTI in the quest to build a new Pakistan but I never gave a penny for the household expenses of Bani Gala. Just want to set the record straight.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2021
اپنی تازہ ٹوئیٹ میں جہانگیر خان ترین نے لکھا ہے کہ عمران خان کے ساتھ میرے تعلقات کی موجودہ صورتحال سے قطع نظر سچ بولنا چاہیے۔ میں نے نیا پاکستان بنانے کی جستجو میں پی ٹی آئی کی مدد کرنے کے لیے جو اپنی استطاعت میں تھا وہ کیا۔ لیکن میں صرف ریکارڈ درست کرنے کیلئے یہ بتانا چاہتاہوں کہ میں نے بنی گالہ کے گھر کے اخراجات کے لیے کبھی ایک پیسہ نہیں دیا۔۔
جہانگیر خان ترین کی ٹوئیٹر صارفین دلچسپ تبصرے کرہے ہیں،
صارف دلنواز خان نے لکھا ہے کہ بس ابھی اتنا کر کہ اپنی شوگر ملز چند مہینوں کے لئے حکومت کے حوالہ کردیں تاکہ مہنگائ کچھ نا کچھ کم ہوجائے۔
بس ابھی اتنا کر کہ اپنی شوگر ملز چند مہینوں کے لئے حکومت کے حوالہ کردیں تاکہ مہنگائ کچھ نا کچھ کم ہوجائے
— Dilnawaz Khan (@DiLnawazSpeaks) December 15, 2021
ایک اور صارف کامران نے لکھا ہے کہ ہاں جی ۔نا پنجاب میں فارورڈ بلاک بنے گا ۔ نا ایف آئی اے آپ کے خلاف کاروائی کرے گا۔آپ موج کریں 54 روپے والی چینی 120 روپے بیچیں موجاں ہی موجاں
ہاں جی ۔نا پنجاب میں فارورڈ بلاک بنے گا ۔ نا ایف آئی اے آپ کے خلاف کاروائی کرے گا۔آپ موج کریں 54 روپے والی چینی 120 روپے بیچیں موجاں ہی موجاں
— 𝕂𝕒𝕞𝕣𝕒𝕟 (@_imkami) December 15, 2021
تیسرے صارف بلوچ انور نے لکھا ہے کہ ایک جہانگیر ترین نہیں ہے، باقی آپ کے پنجاب کے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مالکان بھی ہیں نا، ان کا کرنا ہے
https://twitter.com/ab786_ali/status/1471055649337450496?s=20